سیکنڈ ڈیتھ از فیصل شہزاد

السلام علیکم۔۔ یہ ایک طویل اور پیچیدہ کہانی کی شروعات ہے۔ کہانی میرے لیے محض ایک کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا سفر ہے جسے لکھتے ہوئے میں نے خود بھی بہت کچھ محسوس کیا اور سمجھا ہے۔ سیکنڈ ڈیتھ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنی تحریروں کے ذریعے دنیا میں اپنا نام چھوڑنا چاہتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ انسان ایک دن جسمانی طور پر اس دنیا سے چلا جاتا ہے مگر اس کے بعد بھی ایک موت ایسی ہوتی ہے جب لوگ اسے بھول جاتے ہیں۔ وہ اسی 'سیکنڈ ڈیتھ' سے بچنا چاہتا ہے۔
لیکن ہر سفر منزل تک نہیں پہنچاتا۔ کبھی راستے میں ایسے لوگ مل جاتے ہیں جو اپنے ہونے کا یقین دلا کر بھی دل میں حسد لیے پھرتے ہیں، کبھی اپنوں کے چہرے کے پیچھے چھپی حقیقت سامنے آجاتی ہے، اور کبھی انسان کو خود اپنی آنکھوں سے دکھائی دینے والی چیزوں پر بھی یقین نہیں رہتا۔ اس کہانی میں آپ کو سسپنس، راز، جذبات، دھوکا اور ایسے واقعات ملیں گے جن کے بارے میں شاید آپ شروع میں کچھ اور سوچیں مگر وقت کے ساتھ ان کی حقیقت کچھ اور سامنے آئے۔
امید ہے سیکنڈ ڈیتھ کا یہ سفر آپ کو اپنے ساتھ باندھے رکھے گا اور شاید کہانی ختم ہونے کے بعد بھی آپ کچھ دیر اس کے کرداروں اور ان کے فیصلوں کے بارے میں سوچتے رہیں گے۔
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار۔۔ فیصل شہزاد



کتاب پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Post a Comment

Previous Next

Qirtaas Publications

From Manuscript to Masterpiece!

A complete Literary Community

Read • Learn • Write • Publish

نموذج الاتصال