قرطاس پبلکیشنزکےزیرِاہتمام
تخلیقی نثر مقابلہ
موضوع: آئینہ عصر (ہمارا دور)
قرطاس پبلیکیشنز آپ کو دعوت دیتا ہے کہ اپنے قلم کے ذریعے آج کے معاشرے اور ملک کے موجودہ حالات کی تصویر کشی کریں کیونکہ قرطاس اپنے اردگرد بکھرے مسائل، ناانصافیوں اور بدلتی ہوئی انسانی ذہنیت کو تخلیقی انداز میں صفحات پر محفوظ کرنا چاہتا ہے۔
🎁 اس مقابلے میں منتخب ہونے والی بہترین تحریریں قرطاس پبلیکیشنز کی جانب سے باقاعدہ کتابی شکل (Anthology) میں شائع ہوں گی ان شاء اللہ
📌 مرکزی شرط: ”تجزیاتی مضمون نہیں، تخلیقی نثر“
واضح رہے کہ اس مقابلے میں روایتی اور معلوماتی مضامین کی جگہ ”تخلیقی نثر“ کو ترجیح دی جائے گی۔ ہم مسائل کی وجوہات یا ان کے حل پر مبنی مقالے کے بجائے ایک ایسی تخلیق کے متلاشی ہیں جو کہانی، کرداروں، مکالموں یا آپ کی ذاتی یادداشت کے ذریعے معاشرے کا درد بیان کرے۔ تحریر ایسی ہونی چاہیے جو قاری کے احساس کو چھو لے۔
📋 موضوعات کی فہرست (چند مثالیں)
خاندانی اور نفسیاتی مسائل: والدین اور اولاد کے بدلتے رشتے، رشتوں میں تنہائی، اور کتاب و مطالعے سے دوری۔
ہر طرح کا نشہ: تمباکو، شراب اور منشیات کی لت، یا پھر موبائل اسکرین اور آن لائن اسٹریمنگ کا بڑھتا ہوا نشہ۔
ملکی اور معاشی حالات: بدعنوانی (کرپشن)، امتحانات میں پیپر لیک سے جڑے نوجوانوں کے ٹوٹتے خواب، بڑھتی مہنگائی اور بنیادی ضرورتوں کے لیے محتاجی۔
سماجی ناانصافیاں: اقلیتوں اور کمزور طبقات پر ظلم و جبر اور معاشرے کی بے حسی۔
📚 مقابلہ میں شامل اصناف
📓روزنامچہ / ڈائری
💬 تمثیل / مکالمہ
📝 انشائیہ
🖋️ آپ بیتی / ذاتی یادداشت
🗣️ خاکہ
📖 افسانہ
⚠️ ضروری ہدایات
شرائط و ضوابط: زبان: تحریر اردو میں ہونی چاہیے۔ طوالت: 2500 سے 3000 الفاظ کے درمیان ہو۔ تحریر آپ کی اپنی تخلیق ہو اور بالکل غیر مطبوعہ ہو (پہلے کہیں بھی شائع نہ ہوئی ہو)۔
مسودہ بھیجنے کا طریقہ: آپ اپنی سہولت کے مطابق ان میں سے کسی بھی فارمیٹ میں بھیج سکتے ہیں: ایم ایس ورڈ، ان پیج، براہ راست واٹس ایپ ٹیکسٹ میسج یا ای میل کے ذریعے۔
ناقابل قبول تحریریں: سرقہ شدہ یا مصنوعی ذہانت (AI) سے لکھی گئی تحریریں، تحقیقی مقالے، صحافتی کالم، تنقیدی مضامین، کسی بھی مذہب، فرقے، قوم، ذات یا گروہ کے خلاف نفرت انگیز یا توہین آمیز مواد۔
⏳ مسودہ بھیجنے کی آخری تاریخ: 15 ستمبر 2026
📞 رابطہ اور رجسٹریشن
📱 WhatsApp/Call: +91-7004782985 | +91-9470138701
📸 Instagram: @qirtaas_publications
📧 Email: qirtaaspublications.sfp@gmail.com🌐 Website:
