اسیر از عائشہ حیات

 




ہم سب کے دلوں میں بے شمار خواب بستے ہیں، اور ان خوابوں میں سب سے خوبصورت خواب اکثر ہمارے شریکِ حیات سے جڑا ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں آنے والا شخص ہم سے بے حد محبت کرے، ہماری قدر کرے، ہمیں سمجھے، اور اس میں وہ تمام خوبیاں ہوں جن کی ہم تمنا کرتے ہیں۔

مگر شاید ہم اکثر ایک بات بھول جاتے ہیں؛ جس شخص کے لیے ہم اتنی توقعات رکھتے ہیں، اس کے بھی تو کچھ خواب اور خواہشات ہوں گی۔ وہ بھی تو چاہتا ہوگا کہ اس کا شریکِ حیات اچھی عادات، خوبصورت کردار اور قابلِ فخر شخصیت کا مالک ہو۔

اس لیے اچھے شریکِ حیات کی خواہش رکھنا ہرگز غلط نہیں، لیکن صرف خواہشات بُن لینا کافی نہیں۔ اگر ہم اپنی زندگی میں بہترین انسان چاہتے ہیں تو ہمیں خود بھی بہترین بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ خود پر محنت کرنی چاہیے، اپنے کردار، علم، اخلاق اور صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے۔

میرا ماننا ہے کہ ہر لڑکی کو اپنی ذات کے لیے محنت کرنی چاہیے، اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے اور زندگی میں ایک اچھا مقام حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کیونکہ جب انسان خود کو بہتر بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اُس کی توقعات سے بھی بڑھ کر عطا فرماتا ہے۔

کیا معلوم، جس منزل تک پہنچنے کے لیے آج آپ محنت کر رہی ہیں، وہی منزل آپ کے لیے اُن نعمتوں کا سبب بن جائے جن کا آپ نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو۔

 عائشہ حیات

قسط اول: Read Here

قسط دوم: Read Here

إرسال تعليق

أحدث أقدم

Qirtaas Publications

From Manuscript to Masterpiece!

A complete Literary Community

Read • Learn • Write • Publish

نموذج الاتصال