قلمِ ازل از منیبہ شہباز

 

پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں!
میرا نام منیبہ شہباز ہے۔ اور یہ میری پہلی کتاب ”قلمِ ازل“ ہے۔ اس میں۱۲ مختلف کہانیاں موجود ہیں۔
قلمِ ازل یعنی وہ کہانیاں جو ابتدا سے ہی لکھی جا چکی ہیں، جن میں آزاد مرضی بھی ہے اور قدرت کا لکھا یعنی مکتوب بھی ہے۔ کچھ فیصلے ہماری مرضی ہیں، ہماری آزاد مرضی کا نتیجہ ہیں اور کچھ اللہ کا کامل منصوبہ۔
یہ سب کہانیاں اپنے آپ میں مکمل ہیں۔ یہ مختصر کہانیاں ہیں اور کچھ کہانیوں میں منظر نگاری بھی کم کی گئی ہے کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کبھی کبھی آپ کو منظر نگاری کی نہیں صرف کہانی اور اس میں موجود سبق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں صرف یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ ایک ماضی تھا، ایک حال ہے اور ایک مستقبل ہو گا، جس پر سب اثر انداز ہو گا۔ اور آپ کے آج کے کیے فیصلے حقیقت کا رنگ اختیار کر لیں گے یہ ضروری نہیں بتایا جائے کہ وہ کیسے ہوا، کہاں ہوا، کس جگہ پر ہوا۔
میں دعا کرتی ہوں کہ یہ کتاب آپ کی زندگی میں باعثِ رہنمائی بنے، آپ کے سوالوں کا جواب بنے، آپ کے لیے باعثِ ہدایت بھی ہو اور آپ کو اس سے اللہ کے اذن سے ہر خیر ملے۔
                                                                            منیبہ شہباز

Post a Comment

Previous Next

Qirtaas Publications

From Manuscript to Masterpiece!

A complete Literary Community

Read • Learn • Write • Publish

نموذج الاتصال