📖 0
یہ ایک عجیب اور ڈراؤنے گھر کا منظر تھا، کمروں میں کمرے نکلتے تھے، وہیں پیچھے والے کمرے میں نمل نامی لڑکی بیٹھی خوف سے رو رہی تھی۔ اسکے لیے یہ جگہ بالکل اجنبی تھی یا شاید کچھ جانا پہچانا تھا۔ اسکے سوا گھر میں اور کوئی نہیں تھا، ہر طرف اندھیرا چھایا تھا۔ دیوار کے اس پار موجود مکان سے رونے اور چیخنے کی آوازیں آرہی تھیں۔ وہ جاننا چاہتی تھی کہ یہ کون سی جگہ ہے لیکن اندھیرے کے سبب وہ کچھ بھی دیکھنے سے قاصر تھی۔ اچانک کمرے میں موجد کھڑکی سے روشنی نظر آئی، کوئی لڑکا تھا جو وہاں سے گزرا تھا اور اگلے ہی لمحے پھر سے اندھیراساتھ وا چھا گیا ۔ ساتھ والے گھر سے رونے کی آوازیں اونچی ہوتی جا رہی تھیں ، جو یہ پتہ دیتی تھیں کہ جیسے کسی گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہو۔