#4b3621 #351E10 #FFFFF3 #2B1700

القسام کے مجاہد از قلم ہدیٰ

📖 0

 

السلام علیکم! امید ہے آپ لوگ ٹھیک ہوں گے۔تو کہانی کا آغاز کرنے سے پہلے کچھ دل کی باتیں ہوجائیں۔القسام کے مجاہد ! یہ میری وہ تحریر ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ یہ فلسطین کے موضوع پر لکھی گئی ہے۔کیونکہ فلسطین پر ہورہے ظلم اور جبر پر کئی قلم اٹھ چکے ہیں۔مجھ سے پہلے بھی اور میرے بعد بھی بہت سے لوگ اس پر لکھیں گے۔میرا کافی ٹائم سے دل چاہ رہا تھا فلسطین کے موضوع پر لکھنے کا لیکن ایک مسئلہ جو ہر بار آڑے آرہا تھا وہ یہ تھا کہ مجھ سے زیادہ ایموشنل او ر دکھی سین نہیں لکھے جاتے ایسا مجھے لگتا تھا۔میری پہلی تحریریں بھی جنہوں نے پڑھی ہیں وہ جانتے ہیں میری تحریروں میں مزاح کا مادہ زیادہ ہوتا ہے ۔اس لیے میں نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا۔اب اتنے حساس موضوع پر اگر میں لکھنے بیٹھتی تو مجھ سے کیا ہی لکھا جانا تھا۔پھر ایک تحریر پڑھی تو مجھے خیال آیا کہ سب لوگ جب فلسطین اور غزہ کی آن گراؤنڈ رئیلیٹی پر لکھ ہی رہے ہیں تو کیوں نا غزہ سے لے کر یروشلم تک انڈر گراؤنڈ رئیلیٹی پر ایک ایسی تحریر لکھی جائے جس میں اگر مزاح بھی شامل ہوجائے تو عجیب اور عجیب ترین نہ لگے۔میں اس کہانی کہ بارے میں آپ کو کچھ نہیں بتا سکتی کیوں کہ پھر پڑھتے ہوئے آپ کا سارا مزہ کرکرا ہوجائے گا۔کہانی میں موجود کچھ سیاسی اور مذہبی نظریات میرے ذاتی ہیں اور کچھ میرے کرداروں کی نفسیات کے پیشِ نظر شامل کیے گئے ہیں۔ آپ کے ریویوز کا انتظار رہے گا۔آپ کو کون سا کردار سب سے زیادہ پسند آیا اور کیوں؟اگر کوئی کردار پورے ناول میں آپ کا ناپسندیدہ رہا تو کیوں؟ فیڈ بیک لازمی دینا۔ ایک آخری بات کہ کہانی پڑھ کر آپ کو کیا سیکھنے کو ملا؟ یا محض اس کہانی کو پڑھ کر آپ نے اپنے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہی کیا۔والسلام!۔۔۔

رائٹر آف القسام کے مجاہد 
پہلی قسط:


دوسری قسط:

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Qirtaas Publications

From Manuscript to Masterpiece!

A complete Literary Community

Read • Learn • Write • Publish

نموذج الاتصال