مجھے کہانی لکھنے کا خیال کئی سال پہلے آیا تھا۔ سچ کہوں تو ”گُلِ باراں“ کا خاکہ آج سے کئی سال پہلے ہی میرے ذہن میں محفوظ تھا۔ اس کے خیالات، تصورات، مناظر، مکالمے، محاسبے پچھلے کئی سالوں سے میرے ساتھ موجود ہیں۔ میں خود ذہن جھٹک کر آگے بڑھی، مگر ”گُلِ باراں“ میرے ذہن میں قید ہو گئی۔ یا یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ ”گُلِ باراں“ نے مجھے خود میں قید کر لیا۔
آئیے کہانی کی بات کرتے ہیں۔
کہانی میں ہر کردار اپنے حصے کے سوالات چھوڑے گا… اور کہیں کسی موقع پر کردار خود ہی آہستہ سے آپ کو جواب بھی دے دے گا… اور اس کہانی کے تمام کردار بھی آپ کو جواب دیں گے جلد یا بدیر، یا پھر اختتام پر۔
کہانی میں تجسس سوالات سے آتا ہے… اور اس کہانی میں اکثر کردار پراسرار ہیں۔ کچھ کرداروں کی تکالیف محسوس کر کے آپ اداس ہوں گے۔
تھوڑی سے عام، تھوڑے الجھے ہوئے، تھوڑے سادہ، کچھ دل میں اتر جانے والے، اور کچھ یاد رہ جانے والے مناظر کچھ ہماری اپنی باتیں، تکالیف، آزمائشیں، کچھ شرارتیں، تھوڑی ہنسی، تھوڑی کھلکھلاہٹ، احساس، جذبات، خواہشات، کچھ سبق جو الفاظ کے ذریعے یہاں بیان ہیں…
مختصر یہ کہ کہانی شروع سے نہ سمجھ آنے والی ہے… کیونکہ کہانی آہستہ آہستہ آگے بڑھتی ہے۔کرداروں کی تعمیر کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ زبردستی کسی کہانی کو آگے نہیں بڑھایا جاتا۔ کہانی تب تک آگے نہیں بڑھتی جب تک کردار آگے بڑھنے کے قابل نہ ہو جائیں۔
پہلی قسط:Read Here
دوسری قسط:Read Here
تیسری قسط:Read Here
چوتھی قسط:Read Here
پانچویں قسط:Read Here
چھٹی قسط:Read Here