📖 0
لوگ آسان سمجھتے ہیں اُستاد بننا
استاد کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے کیونکہ وہ آئندہ نسلوں کی اخلاقی اور ذہنی بنیادیں رکھتا ہے۔ اگر ایک معمار عمارت بناتے ہوئے غلطی کرے تو صرف ایک عمارت گرتی ہے، لیکن اگر ایک استاد تربیت میں ناکام ہو جائے تو پوری نسل تباہ ہو جاتی ہے ۔ اس حساسیت اور ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
استادی محض ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک جنون اور عباد ت کا درجہ رکھتی ہے۔ جو لوگ اسے آسان سمجھتے ہیں، وہ اس کے پیچھے چھپی قربانیوں، محنت اور ذہنی تھکن سے ناواقف ہیں۔ کسی کو صحیح معنوں میں انسان بنانا اور اس کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے
اللہ پاک سلامت رکھے ہمارے سارے اساتذہ کو ♥️♥️